سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو فُول کورٹ لکھنے پر 4 ملازم معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو فُول کورٹ لکھنے پرسرکاری ٹی وی میں ایکشن ،چار ملازم کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت کے موقع پر سرکاری ٹی وی کی جانب سے فل کورٹ کی بجائے فُول کورٹ لکھے جانے پر سخت ایکشن لے لیا گیا،واقعے میں ملوث بڑے افسران نے اپنی گردن بچا لی جبکہ چھوٹے ملازمین کی قربانی دے دی۔

ذرائع کےمطابق سرکاری ٹی وی کی جانب سے لیے جانے والے ایکشن میں چار پی ٹی وی ملازم معطل کر دیئے گئےکنٹرجن میں ولر نیوز ریاض برکی، کنٹرولر ڈیسک عظمی بلال اور دو ڈیسک اسٹاف معطل ،اس کے علاوہ ڈیسک اسٹاف میں رانا فہیم اور محمد رؤف بھی معطل ہونے والے شامل ہیں۔