واشنگٹن: ا مریکی نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیارفراہم کرنے پر پا کستان خود با ت کرسکتا ہے۔دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں سے مدد کررہے ہیں ،پاکستان نے کوئی مدد کی ہے تو وہی اس پربات کرسکتا ہے۔ گزشتہ روزمیڈیا کوبریفنگ میں انہوں نے کہاکہ کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ کا وائٹ ہائوس کے باہر پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے پاکستانیوں کی جانب سے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،اس معاملے پر پا کستانی حکومت ہی بات کرسکتی ہے۔ ادھر امریکا نے خالصتان کو اظہاررائے کی آزادی کامعاملہ قرار دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ افغان مہاجرین کی آباد کاری میں پاکستان اہم شراکت داررہا ہے۔ کینیڈا میں مقتول سکھ رہنماکے قاتلو ں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کو آگے بڑھنا چاہئے ۔ہم خالصتان کے غیرسرکاری ریفرنڈم پرتبصرہ نہیں کرینگے۔ کینیڈا کےوزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پرالزامات پر گہری تشویش ہے۔