ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کےسسٹم میں اچانک فنی خرابی کے باعث کام رک گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کے باعث کام رک گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاسپورٹ آفس سے منسلک نظام میں فنی خرابی ہوئی ہے، جس وجہ سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہیں ہوسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک کے تمام بڑے پاسپورٹ دفاترمیں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا۔