افغانستان(اُمت نیوز)غیرقانونی طورپر مقیم افغان شہریوں کے خلاف ایکشن کی تیاری کرلی ہے، نادرا نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے رفیوجی کارڈ بنانا بند کر دیے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رفیوجی کارڈ کی بندش کے بعد اب کوئی بھی نیا افغان مہاجر کے طور پر رجسٹر نہیں ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس رفیوجی کارڈزتھے، ان کی ویلیڈیشن بھی بند ہے، جو مارچ سے ہی بند کردی گئی تھی۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے اور ان کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ڈیڈلائن ختم ہونے پر غیرملکیوں کی جائیدادیں قرق کی جائیں گی۔