لاہو: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کے دوران نواز شریف کے تاریخی استقبال کا وعدہ لیا۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نےہمیشہ نوازشریف کی قیادت پر بھروسہ کیا،نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کیے، لاکھوں لوگوں کو روزگار دلوایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ قائد ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی،نوازشریف نے 5ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے۔
سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ نوازشریف دور میں چینی 52روپے کلو اور مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی،2018کے الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی،پاکستان کے عوام کو تعلیم اور علاج سے محروم کردیا گیا۔
انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف واپس آ رہا ہے،ترقی کاسفر جہاں روکا گیا وہیں سے شروع ہوگا، شہباز شریف نے کہاکہ وعدہ کریں 21اکتوبر کو نوازشریف کا تاریخی استقبال کرنا ہے۔