پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد ہوگئی۔
ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے تینوں رہنماؤں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے سابق ایم پی ایز میں شفیع اللہ، لیاقت علی اور اعظم خان شامل ہیں۔یاد رہے کہ سابق ایم پی ایز پر 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شانگلہ پولیس اور انتظامیہ کو ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سابق صوبائی وزیر آج عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کے لیے سوات دار القضا میں پیش ہوئے۔
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی اور کیس کنفرمیشن کے لیے سوات دارالقضا بھیج دیا تھا۔