واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹ اور وائٹ ہاؤس عملے کے افراد کو کاٹنے والے امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے صدر جوبائیڈن کے کتے کو وائٹ ہاؤس سے ہٹا دیا گیا ،امریکی صدر کے 2سالہ کتے جرمن شیفرڈ کو نامعلوم مقام پر بھیجا گیا ہے،حکام کے مطابق کمانڈر فی الحال وائٹ ہاؤس کے کیمپس میں نہیں جبکہ اگلے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا نے کمانڈر کے وائٹ ہاؤس کے عملے اور سیکرٹ سروس ایجنٹ کو کاٹنے کی خبریں دی تھی،آخری بار کمانڈر کو 30ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دیکھا گیا تھا۔