ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد مار دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ہیبت سی ٹی ڈی کو10مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے سر کی 60 لاکھ روپے قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم بھی برآمد کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos