اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظورکی۔
عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت وکیل عطا اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسرکے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔