ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا، فائل فوٹو
ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا، فائل فوٹو

بجلی صارفین کیلیے بری خبر

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔اضافے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

واضع رہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔