پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت، حکومت سے جواب طلب

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے گیارہ کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے کیس میں یکم نومبر تک وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے جمعرات کو سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے جواب طلبی کے بجائے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کئے گئے وفاقی حکومت کو عدالتی نوٹس جاری ہوگا تو جواب دیں گے طارق منصور درخواست گزار نے بھی بتایا کہ تمام ادارے جواب جمع کرا چکے قائم قام چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کون ہے انکا بڑا طارق منصور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے جواب طلبی ضروری ہے عدالت نے یکم نومبر تک وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا.

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 20 اپریل 2021 کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ اگلی سماعت پر دلائل دیں بلکہ 20 اپریل 2021 کے فیصلے کی روشنی میں عمل درآمد بھی کریں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قانون سازی میں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہے ابھی تک کوئی نیشنل سائبر پالیسی نہیں سائبر سے متعلق پاکستان میں چار بڑے واقعات ہو چکے۔