ورلڈ کپ 2023ء: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو بدترین شکست

احمد آباد : ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کےمطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے  میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے282/9رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے جبکہ رویندرا نے 123رنز بنائے ۔

انگلش ٹیم کے اوپنرز نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیوڈ ملان 14 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25 جبکہ معین علی 11، کپتان جوز بٹلر 43، لیام لیونگسٹن 20، کرس ووکس اور سیم کرن 11، 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش بیٹر جو روٹ نے شاندار  اننگز کھیلتے ہوئے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کےپہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ اگلے میچز کھیلیں گے۔

اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، بین اسٹوکس انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیلیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔