لاہور:
ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو لاہور ائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں،
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، اور بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔