امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔
تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھائی۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔
تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ کی کینیڈا اور سکھوں کے ساتھ حمایت بھارت کے لیے شدید پریشان کن اور خطرناک ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے الزامات کی تصدیق فائیو آئیز نے بھی کی جس میں امریکی انٹیلیجنس بھی شامل ہے۔