فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تاندلیا نوالہ کے احاطہ عدالت میں وکیل پرحملہ کرنے والی نامعلوم خاتون جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں۔ تاندلیا نوالہ کے احاطہ عدالت میں نامعلوم خاتون نے فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ ملک صدیق کو زخمی کردیا۔
وکیل ملک صدیق اعوان کے گارڈز نے جوابی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں واقع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور حملہ آور خاتون کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔