لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو ابھی بھی عارضہ دل کی علامات ہیں۔انہیں لندن اور پاکستان میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔ 10 صفحات پر مشتمل رپورٹس برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسرکارلوڈی ماریو نے رپورٹ جاری کیں۔
رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو ابھی بھی سینے میں دل کے عارضے کی علامات ہیں، شوگراوردیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نوازشریف کا مسلسل چیک اپ کیا جاتا رہا، مرض کی علامات بڑھیں تو نومبر 2022 میں دوبارہ انجیوپلاسٹی کی گئی، سٹنٹ بھی ڈالے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کوانجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سےپاکستان جانے سے روک دیا تھا، یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کےلیے نومبر2019 میں مشروط اجازت دی تھی۔