راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ منانے والے کو 15 روز کیلیے نظر بند کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے کارکن ذیشان دراز کی 15 روز کے لیے نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذیشان دراز کو اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ مناتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکن کو تین ایم او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا۔ پولیس نے ذیشان دراز کی ایک ماہ کے لیے نظر بندی کی سفارش کی تھی۔
پی ٹی آئی کارکن ذیشان دراز وزیرستان سے سائیکل پر اڈیالہ جیل پہنچا تھا جسے پولیس نے گزشتہ شام اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کے خلاف میٹرز آف وال ایکٹ 1995 کے تحت تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم نے مریڑ چوک کے قریب پی ٹی آئی چیرمین کی رہائی کے حوالے سے وال چاکنگ کی تھی۔
جس کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم جاوید اختر عباسی نے وال چاکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی۔