غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپورایکشن لیا جائے،آرمی چیف

کراچی :آرمی چیف جنرل سید عاصم مینرکاکہنا ہے کہ ملک میں غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کادورہ کراچی،کورکمانڈر نے استقبال کیا۔آرمی چیف کی نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرمقبول باقرکےہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

سندھ کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن،منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بارے بریفنگ دی گئی۔

یکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی اور نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔۔

اجلاس کے دوران آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے  ان کا استقبال کیا۔