حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈر کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 205 رنز ہی بناسکی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا، جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں 286 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔