جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو

سپریم کورٹ : 9سے13اکتوبرتک سماعت کیلئے6بینچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9سے 13اکتوبر تک کیسزکی سماعت کیلئے 6بینچ تشکیل دے دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 9اکتوبر کو سپریم کورٹ کا 15رکنی فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پرسماعت کرے گا ۔

10سے 13اکتوبر تک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 50کیسزکی سماعت کریگا۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2رکنی بینچ آئندہ عدالتی ہفتے میں 120کیسزکی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 50،جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 50،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 50،جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 2رکنی بینچ آئندہ ہفتے 40کیسزکی سماعت کریگا۔