چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں کیخلاف احتجاج کی ہدایت نہیں دی،حماد اظہر

 

اسلام آباد :  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے ایک ویڈیو میں قرآن پر حلف اٹھاتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی ادارے ،پولیس یا فوج کیخلاف کسی قسم کے پر تشدد احتجاج کی ہدایت نہیں دی اور نہ ہی کسی اجلاس میں ایسے کسی احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں باوضو حالت میں یہ حلف اٹھاتا ہوں کے میرے سامنے کبھی چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی پرتشدد احتجاج کی ہدایت نہیں دی، نہ ہی کوئی پیغام دیا اور نہ کوئی ایسی گفتگو گی۔ میں یہ بھی حلف اٹھاتا ہوں کہ میں نےکبھی کسی پرتشدد احتجاج میں حصہ نہیں لیا، نا کسی کو ہدایت دی اور نا ہی کسی سے ایسی گفتگو کی یا منصوبہ بندی کی۔