پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کردیں

اسلام آباد (اُمت نیوز)حکومت کی ڈیڈ لائن کے بعد سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ جانے سے قبل جائیدادیں فروخت کرنی شروع کردیں۔
مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 54 افغان خاندان پاکستان سے چلے گئے ہیں، جبکہ پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغان باشدوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے، انہیں31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔
افغان مہاجرین کو واپسی کی ڈیڈ دینے کے بعد صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا اور مکانوں کے کرائے بھی کم ہوگئے ہیں۔