دھرم شالا (اُمت نیوز) بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ افغان ٹیم کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران 22 رنز بناکر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار بنے۔
میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔
قبل ازیں شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باؤلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔
بنگلہ دیش سکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمٰن،
افغان ٹیم
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی