پاکستان کو 12 سال بعد فیفا کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد(اُمت نیوز) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے میچز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، پاکستان 12 سال بعد فیفا میچز کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرےگا۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے لئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔