شکرگڑھ (اُمت نیوز) ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم 21 غیرملکی باشندوں کوگرفتار کرلیا گیا۔
حکومت کی ہدایت پر شکر گڑھ میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سٹی تھانہ کی حدود سے21 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ڈی ایس پی سرکل شکر گڑھ نے بتایا کہ کریک ڈاؤن ریاض مارکیٹ ’ دین پور روڈ’ کے علاقوں میں کیا گیا ، غیر ملکی باشندے غیر قانونی طور پر شکر گڑھ میں مقیم تھے ۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندوں پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ، گرفتار غیر ملکی باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر نارووال جیل بھجوا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم نومبرکے بعد ملک بدر کرنے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔