مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 250 اسرائیلی ہلاک اور 1450 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس نے سینیئر اسرائيلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت کئی اسرائیلی فوجیوں کو یر غمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔ حالیہ کشیدگی پر اسرائیل نے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے کیے گئے حملوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ خط میں اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک اور آسٹرین ایئرلائنز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں، بھارتی ایئر لائن نے بھی اسرائیل کیلئے فضائی آپریشن روکنے کا فیصلہ کردیا۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پُراعتماد ہونے کا مظہر ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں شہریوں کے ساتھ کئی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا، اپنے شہریوں کو غزہ پٹی میں یرغمال بنائے جانے کا اعتراف بھی سامنے آگیا۔

حماس نے اسرائیل پر آج صبح 7 ہزار سے زیادہ راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا، زمینی مزاحمت کار جیپوں اور موٹر سائیکلوں سے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوئے، راستے میں کھڑے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا، موٹر گلائیڈرز سے بھی اسرائیلی حدود میں اتر گئے، متعدد اسرائیلی شہر سائرن سے گونج اٹھے۔
حماس نے کارروائی کو” آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا نام دے دیا، جنوبی اسرائیل کے 22 مقامات پر اب بھی جھڑپیں جاری ہیں، متعلقہ علاقوں میں اسرائیلی حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر بمباری کی، فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت پر فضائی حملہ کرکے تباہ کر دیا۔ پاکستان میں فلسطینی سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 270 کی حالت تشویش ناک ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں7 ہزار راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کرکے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوگئے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔