اسرائیل نے غزہ کو برباد، فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا اعلان

اسرائیل(اُمت نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے جواب میں غزہ پٹی کو ”ویران جزیرے“ میں تبدیل کردیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد اعلان جنگ کردیا ہے۔
انہوں نےغزہ پٹی پر رہنے والوں کو کہا کہ وہ اسرائیل کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی میں ہیں، فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔
اسرائیلی رہنما نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کے حماس کے حملے کا زبردست انتقام لیں اور اس کے تمام ٹھکانوں کو نشان بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام نوجوانوں کی قیمتی جانوں کا بھی بدلہ لیں جنہوں اس حملے میں جانیں گنوائی ہیں۔
مزید کہا کہ ہم غزہ کو ویران جزیرے میں بدل دیں گے، میں غزہ کے شہریوں سے کہتا ہوں، تمہیں اب جانا ہو گا، ہم پٹی کے ہر کونے کو نشانہ بنائیں گے۔