کابل(اُمت نیوز) افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعدد 1 ہزار 53 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں کے ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز آنے زلزلے کے جھٹکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ جس کی گہرائی 40 کلومیٹر تک تھی۔
زلزلے سے درجنوں عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے تھے اور امدادی کاموں کے درمیان ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
زلزلے کے باعث نیٹ ورک کنکشنز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ نے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتے کے روز شمال مغربی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 320 ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دو 6.3 شدت کے زلزلے ہرات شہر کے شمال مغرب میں 25 میل کے فاصلے پر آئے اور اس کے بعد چار بڑے آفٹر شاکس آئے۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔