حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل

فلسطینی علاقوں پر دہائیوں سے قابض صیہونی فورسز نے اپنے خلاف ایک اور محاذ کھول لیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بعد حزب اللہ بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی گئی۔ صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اسرائیلی فورسز نے اہداف کو نشانہ بنایا۔
اب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں حزب اللہ بھی شامل ہوگئی ہے۔ حزب اللہ کے درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔