لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ اور یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے ملکی صنعت، انڈسٹری چلانے میں کردار ادا کریں۔ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔