ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا ذمے دار اسرائیل ہے، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنی ذمے داریاں ادا کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراو آئی سی نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بیان میں کہا کہ او آئی سی اسرائیلی کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کا جاری رہنا بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
او آئی سی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اورعوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔