ملزم نالے کے اندر نیم بے ہوشی کی حالت میں زخمی پڑا ہے، فائل فوٹو
ملزم نالے کے اندر نیم بے ہوشی کی حالت میں زخمی پڑا ہے، فائل فوٹو

کراچی، پولیس سے بچنے کے لیےملزم نالے میں کود گیا

کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم نے پولیس اہلکاورں کو دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگادی، جسے زخمی حالت میں باہر نکال کرگرفتارکرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ملزم نے پولیس اہلکاورں کو دیکھ کر نالے میں چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نالے کے اندر نیم بے ہوشی کی حالت میں زخمی پڑا ہے، جب کہ ارد گرد عوام کا ہجوم اسے دیکھ رہا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی سینڑل نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں نالے سے نکال لیا گیا ہے، اور اس کے ایک فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔