تل ابیب: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کیلیے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔
اسرائیل اپنے شیطانی منصوبے پرعمل درآمد کرنے کیلیے کیل کانٹے سے لیس ہو کر مظلوم فلسطینیوں پر حملہ آور ہے، اسرائیل کا فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے نکال کر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عرصہ دراز سے عمل پیرا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہےکہ تمام فلسطینی غزہ کا علاقہ مکمل طور پر خالی کردیں ورنہ بے رحمانہ بمباری کی جائے گی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے، فلسطینیوں کو نکال دیا جائے گا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی ختم کر دیں گے۔ فلسطینی خود ہی اپنا علاقہ اور گھر بار چھوڑ جائیں۔