مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر قبضے کی دھمکی کے جواب میں دبنگ بیان جاری کر دیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دیگر مقبوضہ علاقوں کی طرح اپنا فرض نبھائیں گے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں سے زخمی ہونیوالے شہریوں کیلیے امداد روانہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ فلسطینی اپنی سرزمین، غزہ کو خالی کر دیں اور یہاں سے چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج نے الٹی میٹم دیا تھا کہ فلسطینی مسلمان 12 گھنٹے میں غزہ چھوڑ کر چلے جائیں ورنہ بے رحمانہ بمباری کی جائے گی۔