غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انٹر نیٹ کی سروس بند کردی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کو باقی دنیا سے رابطوں میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں انٹر نیٹ سگنلز 50 فیصد سے بھی کم رہ گئےہیں جس کے باعث مقامی افرادسخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ سے غزہ میں موجود میڈیا کو بھی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔