سپریم کورٹ کل پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کرے گی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان کل  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15ججز پر مشتمل فل کورٹ 10درخواستوں کی سماعت کرے گی۔اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی دوآسامیاں خالی ہیں۔ فل کورٹ کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی جس کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔کیس کی سماعت صبح ساڑھے 9بجے شروع ہو گی۔