غزہ پر اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید

مقبوضہ بیت المقدس : حماس کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ پر آگ برسا دی ہے، جس کے نتیجے میں ایک سیکڑوں فلسطینیی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے تقریباً دو درجن افراد شہید ہوئے۔

الجزیرہ کے طارق ابو عزوم کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے فضائی حملے میں خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے۔عزوم نے بتایا کہ ’مارے گئے افراد میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ سول ریسکیو ٹیمیں اب بھی خاندان کے چھ افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں جو تباہ شدہ مکان کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں‘۔