خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی

پشاور(اُمت نیوز)محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی کے شدید بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں بشمول دیر، چترال ،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر سمیت کئی علاقوں میں بارش بارش ہوگی۔
اس کے علاوہ صوابی، پشاور، نوشہرہ اور پشاور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کے لئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ موسمیات نے چترال، سوات، کوہستان ، بٹگرام اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کالام میں 2 اور چترال دروش میں 1 ملی میٹر بارش جب کہ ڈی آئی خان کا درجہ حرارت 38، بنوں کا 35 اور پشاور کا 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔