لاہور: جناح ہاؤس پر حملے کے کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملے کے ملزمان کا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام ملزمان کا ٹرائل سینٹرل جیل لاہور میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے، تھانہ شادمان پرحملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔
جناح ہاؤس حملہ کیس کے اسپشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کروائیں۔ اے ٹی سی رولز کے تحت کیس کی سماعت روزانہ ہوگی۔