حیدرآباد: ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لیںڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 323 رنز کا ہدف دیا ہے۔
حیدر آباد میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2،2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لیںڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔