فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نواسوں کے سامنے بزرگ شہری قتل

کراچی :  اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے نواسوں کے سامنے بزرگ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے 72 سالہ حبیب اللہ کو ان کے نواسوں کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا۔

پیر آباد کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نے کہا کہ مقتول کے نواسوں نے نجی بینک سے 5 لاکھ روپے نکالے تھے اور جب وہ گاڑی میں سوار گھر کی طرف جا رہے تھے تو مسلح افراد نے ان کا پیھچا کیا جب وہ گھر پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی جس پر بزرگ شہری نے مزاحمت کی لیکن ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی اور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہری کو چھاتی پر گولی لگی جہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بعدازاں ان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔