ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی اور ڈاکٹرز نے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے نجی اسپتال کے 17ڈاکٹروں کے پینل نے کہا ہے کہ خالدہ ضیا کی حالت بگڑتی جا رہی ہے، مناسب علاج نہ ملا تو ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔ گھر میں نظربند سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے اہلخانہ نے چند روز قبل جگر کی پیوندکاری کیلئے جرمنی جانے کی اجازت مانگی تھی جسے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مسترد کر دیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔