فلسطین : امریکا کی اسرائیل کو فوجی امداد ملنے پر حماس کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑوں کی آمد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق حماس کی جانب سے جای ہونے والے ردعمل میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے امدادی بیڑہ بھیجنے پر بائیڈن انتظامیہ کو اپنے اس اقدام کے نتائج کا ادراک کرنا چاہیے۔ اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد فلسطینیوں کیخلاف جارحیت ہے۔
حماس کے حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے یوٹیوب کا سہارا لے لیا، اسرائیل کیجانب سے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار چلوایا گیا ہے جس میں حماس کے حملے سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسرائیل کا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے، بجلی، کھانا اور ایندھن کی سپلائی روکنے کا حکم دیا گیا ہے،حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔