ورلڈ کپ 2023؛ نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

حیدرآباد: بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو باآسانی 99 رنز سے شکست دے دی۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں کیویز کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کولن ایکرمن کے شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسکوٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہینری نے 3 جبکہ رچن رویندرا نے ایک کوکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مچل سینٹنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ، راچن رویندرا اور کپتان ٹام لیتھم نے نصف سنچری اسکور کی۔

اس کے بعد ول ینگ اور رچن رویندرا نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز جوڑے، 144 کے اسکور پر نیوزی کو دوسرا جھٹا لگا، ول ینگ 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم 53، رچن رویندرا 51 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین فلپس نے 4 اور مارک چیپمین نے 5 رنز بنائے۔

آخری اوورز میں میچل سینٹنر نے میٹ ہینری کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور 17 گیندوں پر 36 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میٹ ہینری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے نیدرلینڈز کی جانب سے روئیلوف وان ڈیر مروے، پال وان میکرن اور اریان دت نے 2،2 جبکہ باسڈی لیڈے نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔