عمران خان نے بھی صلح جو رہنمائوں کے مشوروں پر کان نہیں دھرے، فائل فوٹو
عمران خان نے بھی صلح جو رہنمائوں کے مشوروں پر کان نہیں دھرے، فائل فوٹو

صداقت علی عباسی بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑ گئے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی اور متحرک رہنما صداقت علی عباسی بھی پارٹی چھوڑ گئے۔گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کہا9 مئی کا واقعہ چیئرمین تحریک انصاف کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں،4 مئی کوپلان بناتھاکہ جی ایچ کیو کے قریب ریلی نکالنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ یہی تھا کہ ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہے۔

6 مئی ریلی کچہری چوک پر نکال کر اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا تھا۔انہوں دعوی کیا کہ 7 مئی کوزوم میٹنگ بشری بی بی کی تجویز پربلائی گئی جس میں سب نےاپنےا پنے مشورے دیئے،چیئرمین پی ٹی آئی چاہ رہے تھے کہ بہت بڑا ری ایکشن آئے جس سے ادارہ پریشر میں آجائے،اسی لئے آج ملک کی سب سے بڑی پارٹی مشکلا ت میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں، ان کا بیانیہ اسٹیبلمشنٹ سے مزاحمت کےبعد مفاہمت کا تھا ۔