مریم نواز میری لیڈر نہیں، الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج کے حالات کے مطابق الیکشن کا قائل نہیں ہوں،میں اس الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میرے لیڈر شہبازشریف ، مریم نواز نہیں، نواز شریف ہیں،ن لیگ میں ہوں، نوازشریف کو بتا دیا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کا نہیں کہا،بسوں کے قافلے کا قائل نہیں،ان کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی،میری جماعت نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا،ہم سب ان حالات کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا ہے یا نہیں۔