اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن Aسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں کیویز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی تھی۔
میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آئی لینڈرز کو اپنے پہلے میچ میں پروٹیز کے ہاتھوں 102 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔