لاہور(اُمت نیوز)لاہور سمیت پورے ڈویژن میں انسداد اسموگ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت عمارتی ملبے کو زیر تعمیرعمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد اسموگ کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت عمارتی ملبہ کو زیر تعمیرعمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد بغیر چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جب کہ میونسپل ویسٹ کی جانب سے ٹائرز، پولی تھن، سالڈ ویسٹ، ربر، لیدر کی اقسام کو جلانے پر قانونی کاروائی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ کمشنر لاہور کی ہدایات پر لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔