پیانگ یانگ : شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل ہے۔
شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ترجمان نے اخبار میں لکھے آرٹیکل میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، اسرائیلی مسئلے کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
اس سے قبل روس کی جانب سے بھی ایسا ہی موقف سامنے آیا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔