پیر کے بعد سے غزہ سے کوئی نئی دراندازی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو
پیر کے بعد سے غزہ سے کوئی نئی دراندازی نہیں ہوئی۔ فائل فوٹو

اسرائیل کا غزہ سرحد پر کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اب اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی باڑ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بارودی سرنگوں کے باعث غزہ سے اسرائیل میں دراندازی ختم ہوجائے گی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیر کے بعد سے غزہ سے کوئی نئی دراندازی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔